ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : جرنلزم میں کامیاب طلبا کے لئے محکمہ رابطہ عامہ کی طرف سے تربیتی کیمپ کے لئے عرضیاں مطلوب

کاروار : جرنلزم میں کامیاب طلبا کے لئے محکمہ رابطہ عامہ کی طرف سے تربیتی کیمپ کے لئے عرضیاں مطلوب

Thu, 14 Sep 2017 20:46:04    S.O. News Service

کاروار:14/ستمبر (ایس اؤنیوز)محکمہ نشریات اور رابطہ عامہ کے زیرا ہتمام پسماندہ ذات، طبقات(1،2اے،2بی،3اے ،3بی) کے جرنلزم گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، الکٹرانک میڈیا میں گریجویٹ، پی جی ڈپلوما کے طلبا کے لئے 6روزہ پیشہ ورانہ اینکرنگ مہارت، شخصی تعمیر کے متعلق تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا خواہش مند طلبا سے عرضیاں مطلوب ہیں۔

خواہش مند طلبا محکمہ رابطہ عامہ اور نشریاات کے شعبہ صحافت سے عرضی فارم حاصل کرسکتےہیں اور چاہے تو محکمہ کے ویب سائٹ www.karnatakainformation.gov.inسے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

امیدوار کانام ، پیدائشی تاریخ، مستقل پتہ ، تعلیمی لیاقت، ذات، نمبرات کی شرح، ملازمت ، اس سے قبل کوئی اور تربیت حاصل کی ہے تو اس کی تفصیلات اور اپنی نجی جانکاری کے ساتھ خود کا پتہ درج کردہ لفافے کے ساتھ عرضی داخل کرنی ہے۔ عرضی کے ساتھ مارکس کارڈ، ذات کی سرٹیفکٹ، پتہ اور عمر کی تصدیق شدہ دستاویزات منسلک کرکے 03اکتوبر 2017کی شام پانچ بجے سے پہلے ڈائرکٹر ، محکمہ نشریات اور رابطہ عامہ ، نمبر17، وارتا ساؤدھ، بھگوان مہاویر روڈ بنگلورو 560001کو ارسال کریں۔ لفافے کے اوپر پیشہ ورانہ مہارت /شخصی تعمیر کے لئے عرضی جلی حرفوں میں لکھیں۔ اس سلسلے میں زیادہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے محکمہ کے87/ 22028037-080پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔


Share: